گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کیش لیس اکانومی سے متعلق تمام کام مکمل ہوگیا۔

ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے ساجد ولی اور اے ڈی اکاؤنٹس شبیر احمد نے پہلی آن لائن ٹرانزیکشن نیشنل بنک کے عملے کے ساتھ اسلام آباد میں کامیابی سے سر انجام دی۔ آئندہ تمام مالیاتی لین دین مکمل طور پر آن لائن انجام دیا جائے گا۔