پریس ریلیز : ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا گلگت، 7 ستمبر 2026ء:

پریس ریلیز پروگریس ریویو اجلاس برائے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ گلگت
April 23, 2026
Show all

پریس ریلیز

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

گلگت، 7 ستمبر 2026ء:
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل امیر اعظم نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اس موقع پر ادارے کے افسران و عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کو گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل امیر اعظم نے کہا کہ گلگت شہر کی منظم و پائیدار ترقی، شہری بنیادی سہولیات میں بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، معیاری اور مؤثر تکمیل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران و عملے پر زور دیا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری ترقی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات سے متعلق اقدامات کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.