پریس ریلیز
گلگت: ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے، پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج، کنسلٹنٹ اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت شہر میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور باقی ماندہ کام سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج منصوبے کے باقی ماندہ کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، تاکہ منصوبہ جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ سیوریج منصوبے کے باعث متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو یقین دہانی کرائی کہ میٹلنگ کا کام 12 اپریل سے شروع ہو گا