پریس ریلیز پروگریس ریویو اجلاس برائے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ گلگت

پریس ریلیز گلگت: ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس
April 9, 2026
Show all

پریس ریلیز
پروگریس ریویو اجلاس برائے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ
گلگت:
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ کی زیرِ صدارت سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم پروگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، اہداف کے حصول، درپیش رکاوٹوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج، متعلقہ ٹھیکیداران اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس پر مشتمل ماہر ٹیم نے شرکت کی، جبکہ منصوبے کی موجودہ پیش رفت، ورک پلان، ٹائم لائنز اور تکنیکی امور پر جامع بریفنگ دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کے دوران متعلقہ کنٹریکٹرز کو ہدایت جاری کی کہ سڑکوں کی میٹلنگ کا عمل جدید ہیوی مشینری کے ذریعے انجام دیا جائے تاکہ تعمیراتی معیار اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر ہر صورت یقینی بنائی جائے اور معیارِ کار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.