گلگت: گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج شفقت حسین اور پی ایم یو کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ امپھری سیداں محلہ اور تھوپچار کا تفصیلی دورہ کیا

ڈی جی جی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر جی ڈی اے، اے ڈی آپریشنز، متعلقہ ٹھیکدار اور ٹیکنیکل عملے کے ہمراہ نومل واٹر پارک اور باب نلتر کا دورہ۔
January 27, 2026
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کیش لیس اکانومی سے متعلق تمام کام مکمل ہوگیا
February 3, 2026
Show all

گلگت: گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج شفقت حسین اور پی ایم یو کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ امپھری سیداں محلہ اور تھوپچار کا تفصیلی دورہ کیا۔


دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر عمائدینِ علاقہ کی جانب سے سڑک کی خستہ حالی کی شکایت سامنے آئی، جس پر ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت جاری کی کہ سڑک پر موجود تمام گڑھوں کو فی الفور پُر کیا جائے تاکہ عوام اور گاڑیوں کی آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.