ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا محمدی محلہ کشروٹ کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ سے برماس گلگت کا نمائندہ وفد برماس میں فیملی پارک بنوانے کے حوالے سے ملاقات کر رہا ہے
October 28, 2025
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس گلگت بلتستان سبطین احمد اور ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ نے ایس ٹی پی ٹو کے کے ایچ 1.5 کلومیٹر روڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے
November 3, 2025
Show all

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا محمدی محلہ کشروٹ کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیورج پراجیکٹ، پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹس اور متعلقہ ٹھیکدار کے ہمراہ محمدی محلہ کشروٹ میں جاری سینیٹری سیوریج پروجیکٹ کے کام کا معائنہ کیا۔ جہاں منصوبے کی رفتار ، معیار اور مجموعی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کشروٹ کے عوام نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے لفٹ آور گلیوں میں بھی کام کرنے کی گزارش کی۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ لفٹ آور ایریاز کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔جس پر متعلقہ اتھارٹی کے منظوری کے بعد کام کروایا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے عوام سے اپیل کی کہ یہ ایک میگا منصوبہ ہے اس میں کام کے دوران تعاون کریں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت دی کہ کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ مقررہ وقت پر کام مکمل ہو۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.