گلگت Today#

*گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی*
June 27, 2024
گلگت
July 3, 2024
Show all


گلگت: ڈائریکٹر ایڈمن فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور جی ڈی اے آفیسران کے ہمراہ ،دنیور تاریخی ٹنل اور ملحقہ پل اور کے آئی یو پارک کا دوہ جہاں پارک سمیت ملحقہ تاریخی مقامات دنیور ٹنل اور ملحقہ پل اور کے آئی یو پارک کی خستہ حالی اور پارک میں صفائی ستھرائی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ان تاریخی و سیاحتی مقامات پر ولڈ روف کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی کوئی ڈولپمنٹ نہ ہونے عدم دلچسپی کے باعث تاریخی مقامات صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ مقامات خستہ حالی کا شکار تھے اور پارکس میں شہریوں کو بیٹھنے کے لئے لگائے گئے بنچ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے تھے اس سے قبل بھی ولڈ روف کمپنی کو اس حوالے سے نوٹسز بھی بھجوائے گئے مگر اس کے باوجود ان پارکس اور ساتھ دیگر تفریحی و تاریخی مقامات دنیور ٹنل اور ساتھ ملحقہ پل کی دیکھ بھال نہ ہونے سے ؐخستہ حالی کا شکار بنے ہوئے تھے

اسی طرح سے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان نے دادی جواری فیملی پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر بھی سہولیات کا جائزہ لیا دادی جواری پارک بھی ولڈ روف کمپنی کی طرف سے عدم توجیہی کا شکار پایا جہاں صفائی ستھرائی کا فقدان اور سہولیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے جس پر ڈائریکٹر جنرل نے شدید برہمی اظہار کرتے ہوئے نوٹسز کے باوجود والڈ روف کمپنی کی طرف سے پارکس کی دیکھ بھال نہ ہونے اور ان تفریحی مقامات پر ان کی عدم توجہ اور معاہدے کی خلاف ورزی پر باہمی مشاورت کے بعد ولڈ روف کمپنی کا دادی جواری فیملی پارک اور کے آئی یو پارک کی لیز منسوخ کردیا جو کہ بعد میں قانونی تقاضے پورے کئے جانے پر دوبارہ لیز پر دیا جائے گا
ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے دادی جواری فیملی پارک اور کے آئی یو پارک کا دورہ کرکے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیکر ولڈ روف کمپنی کا لیز معاہد منسوخ کرکے جی ڈی اے کے عملے کو ہدایت کردی ہے کہ دونوں پارکس میں فوری طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات اور سہولیات کے فقدان کو پورا کرتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے اور پارکس میں بیٹھنے کے لئے قائم کئے گئے تمام بنچوں کی مرمت اور پارکس کے تزئینوں آرائش کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پارکس میں لطف اندوز ہونے کے لئے آنے والے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جائے اور پارکس کی دیکھ بھال کے لئے ڈی اے عملے کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.