
گلگت: گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت کے زیر اہتمام خواتین کیلئے تین روزہ سمر فیسٹ 2024 کا انعقاد کردیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر جی بی اسمبلی فتح اللہ خان نے سمر فیسٹ 2024 میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مقامی ہنرمند خواتین انٹرپرینیورز اور خواتین باہم معزوری نے مختلف اسٹالز پر مقامی طور پر بنائی گئی ہینڈی کرافٹس اور ملبوسات کی نمائش کی ہے۔