گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی

Event coverage report :
May 31, 2024
Summer fest 2024
June 15, 2024
Show all

گلگت۔
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ حکومت گلگت بلتستان سے ایک سال پہلے منظور ہونے والے گلگت نلتر ماسٹر پلان 2040 پر عمل درآمد شروع۔گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن ساجد ولی سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان کے احکاما ت کے تحت گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ حکومت گلگت بلتستان سے ایک سال پہلے منظور ہونے والے گلگت نلتر ماسٹر پلان 2040 پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے،جس کی ایک کڑی گلگت سیوریج سسٹم ہے جس سے نہ صرف گلگت کے باسیون کو نکاسی آب محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کا موقع میسر ہوگا بلکہ شہر اور ماحول بھی صاف ستھرا رہے گا،گلگت نلتر ماسٹر پلان کے تحت تعمیرات سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور تعمیرات کی مضبوطی بھی یقینی ہوگی۔اب گلگت شہر(مناور سے جاگیربسین، سرکار کوئی سے چھلمش، محمدآباد، دنیور، سلطان آباد)اور نلتر کے بلڈنگ کے نقشہ جات اور پلان کیلئے جی ڈی اے کی سفارشات پر ماسٹر پلان کے تحت ایل جی اینڈ آرڈی کیذریعے ڈپٹی کمشنر بلڈنگ کے نقشہ جات جاری کرے گا۔آج کے بعد بلڈنگز، پارک اور جو بھی نئی تعمیرات ہوں گی وہ ماسٹر پلان کے تحت ہوں گی۔اس حوالے سے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.