*ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ*

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج، پی ایم یو کی ٹیکنیکل ٹیم اور
متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ شاہراہ قائد اعظم ڈی سی آفس سے بابِ گلگت تک جاری کام کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے رفتار میں مزید تیزی لاکر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کے اوپر جو اضافی ملبہ ہے اس کو فوری طور پر سڑک کے اطراف سے ہٹایا جائے تاکہ عوام کے آمدورفت میں مشکلات نہ ہو.