پریس ریلیز
گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کی زیرِ صدارت آج سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کا ماہانہ پراگریس ریویو میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں شہر میں جاری سیوریج منصوبوں کی مجموعی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیف انجینیئر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج، پراجیکٹ، پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹس اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف پیکجز پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور مقررہ ٹائم لائنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ درپیش تکنیکی اور انتظامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور فیلڈ سطح پر مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ ٹھیکدار کو بقیہ کام کا ورک پلان بھی دینے کی ہدایت کی۔
