پریس ریلیز *ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ* *سست رفتاری پر برہم، مقررہ ٹائم لائنز میں تکمیل کی ہدایت*

پریس ریلیز تاریخ: 30 جولائی 2025 *ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کنوداس کے مختلف سائٹس کا دورہ* *سست رفتاری پر ڈی جی کااظہار برہمی، پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ہدایت*
July 30, 2025
پریس ریلیز گلگت : ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے چیف انجینئر جی ڈی اے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے ہمراہ سونی کوٹ بالا, کنوداس اور خومر گشوٹ کے مختلف علاقوں میں جاری سینیٹری سیوریج سسٹم کے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا.
October 1, 2025
Show all

پریس ریلیز
*ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ*
*سست رفتاری پر برہم، مقررہ ٹائم لائنز میں تکمیل کی ہدایت*

گلگت :
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ، نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج، کنسلٹنٹس کی ٹیم اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ شہر میں جاری پراجیکٹ سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد منصوبےکی رفتار، معیار، اور عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کا جائزہ لینا تھا۔

کنوداس پیکج III میں جاری ترقیاتی کام کی سست رفتاری اور مقررہ مدت تک مکمل نہ ہونے پر ڈی جی جی ڈی اے نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ہدایات دئے۔ اس موقع پر ٹھیکیدار نے یقین دہانی کرائی کہ بقیہ کام 12 اگست 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا، تاہم ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے واضح کیا کہ مقررہ ٹائم لائن جو کہ پانچ اگست 2025 تھی اس پر کام کی تکمیل نہیں ہوئی اس لیے معاہدے کی شقوں کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ریاض روڈ (جٹیال) پر جاری ترقیاتی کام پر ڈی جی جی ڈی اے نے اطمینان کا اظہار کیا، اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ بقیہ کام ہر صورت 15 اگست 2025 تک مکمل کیا جائے۔

ڈیفنس کالونی (جٹیال) میں عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے دونوں کنٹریکٹرز (ورکس اور سرپلس میٹیریل) کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے خومر یارکوٹ کے دو سائٹس کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کام کی رفتار بڑھائے، جبکہ فیلڈ ٹیمز کو تاکید کی کہ وہ مقامی کمیٹی سے رابطہ کر کے چہلم مجالس کے پیش نظر منصوبہ بندی کریں۔

آخر میں ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ سینیٹری سیوریج پراجیکٹ گلگت شہر مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
***

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.