پریس ریلیز
*ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ*
گلگت : ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ، نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم انجینئر شفقت علی ،متعلقہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبے کی مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کام کی رفتار، معیار، اور عوامی مشکلات کا جائزہ لینا تھا. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے مین روڈ، AGPR دفتر کے قریب کنوداس کے مقام پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے سست رفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ مین ہولز کی تنصیب اور سڑک کی میٹلنگ کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 5 اگست 2025 کی مقررہ ڈیڈ لائن تک کام مکمل کیا جائے۔
اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے لنک روڈ، علی محلہ، بسین کا دورہ کیا اور لیفٹ اور مٹیریل کے کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لیفٹ اور مٹیریل کو فورا سڑک کے اطراف سے اٹھائیں تاکہ ٹریفک کے لیے کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں اور مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت مکمل کریے تاکہ سڑک کی میٹلنگ کا کام جلد از جلد شروع کیا جا سکے.
بعد ازاں ریاض روڈ، جٹیال کے مقام پر ڈی جی جی ڈی اے نے مین ہولز کی تنصیب میں تاخیر اور کام کی رفتار میں کمی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت دی کہ اس تاخیر سے نہ صرف ترقیاتی منصوبہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ عوام کو آمدورفت میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ڈی جی جی ڈی اے نے پی ڈی کو ہدایت دی کہ فوری طور پر مطلوبہ وسائل مہیا کر کے کام کی رفتار میں بہتری لائی جائے۔ اس موقع پر کنٹریکٹر کے نمائندے نے بتایا کہ بعض پری کاسٹ مین ہولز اس وقت اسٹرینتھ حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں، لہٰذا کام کا دوبارہ آغاز 28 جولائی 2025 سے مکمل رفتار کے ساتھ کیا جائے گا، اور تمام باقی ماندہ مین ہولز کی تنصیب و سائیڈ چیمبرز کی تعمیرِ 15 اگست 2025 تک مکمل کر لی جائے گی۔
ڈی جی جی ڈی اے نے تمام متعلقہ اداروں اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے، مقررہ ٹائم لائنز کی پابندی کی جائے اور تمام ترقیاتی کاموں کو شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔
##