پریس ریلیز *ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کا سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے مختلف سائٹس کا دورہ

گلگت: *ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پرجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ
July 15, 2025
وائس چانسلرجامعہ قراقرم سے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملاقات، کنوداس سے جامعہ قراقرم تک پینے کے صاف پانی کے منصوبہ پر تبادلہ خیال۔
July 21, 2025
Show all

پریس ریلیز
*ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کا سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے مختلف سائٹس کا دورہ*

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے آج بروز ہفتہ کو سینیٹری سیوریج پراجیکٹ پیکج II ،I اور III کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے میں جن سائٹس کا معائنہ کیا گیا اُن میں درج ذیل شامل ہیں.

1. گورنمنٹ کالونی کنوداس
2. مہربان پورا اورہ ایمفیری
3. شوٹی کارگاہ سائٹ
4. ایئرپورٹ روڈ
اس دورے کا بنیادی مقصد منصوبوں کے معیار، پیشرفت اور سماجی نوعیت کے مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم شفقت علی، کنسلٹنٹس کی ٹیم اور متعلقہ ٹھیکیدار کا عملہ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور عوام کو جلد از جلد سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں. دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سیوریج لائنز کے لیے کی جانے والی کھدائی اور مین ہولز کے معیار کا بھی معائنہ کیا۔اور اس بات پر زور دیا کہ پراجیکٹ کے تحت گلیوں میں جاری تمام کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مرکزی سڑکوں پر جلد کام شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مرکزی سڑکوں پر کام کے دوران مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کا نظام وضع کیا جائے، تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔ ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی واضح کیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے وقت محدود ہے، اس لیے تمام متعلقہ ٹھیکیدار ذمہ داری اور رفتار کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.