گلگت:
*ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پرجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ*

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے پی ڈی سینیٹری سیوریج پراجیکٹ انجینئر شفقت علی اور متعلقہ ٹھیکیدار کے عملے کے ہمراہ سینیٹری سیوریج پراجیکٹ یرکوٹ، سونیکوٹ اور ائرپورٹ روڈ ایریاز میں جاری ترقیاتی کام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے پچھلے کچھ دنوں میں ہونے والے کام کی رفتار کو سراہا اور اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میعار کو برقرار رکھتے ہوئے بقیہ کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہاکہ جن گلیوں پے کام مکمل ہوا ہے ان پر فوراً میٹلنگ کا کام بھی شروع کیا جائے تاکہ پبلک کو سفر کرنے میں آسانی ہو۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر وہ خود ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ایک ایک سائٹ میں جاری کام کی رفتار اور معیار کا نگرانی کرینگے۔ تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔