*پریس ریلیز*
*12 جولائی 2025*
*ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ پیکج III کونوداس کا دورہ*

گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ پیکج III کنوداس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، انجینئر شفقت علی، انجینئر محمد جابر، جی ڈی اے اور متعلقہ ٹھیکیدار کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی نے ڈی جی، جی ڈی اے کو جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس دورے کا مقصد جاری ترقیاتی کام کے معیار و رفتار کو چیک کرنا اور لوگوں کی شکایات کو سن کر ان کا حل نکالنا تھا۔ ڈی جی، جی ڈی اے نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جولائی 2025کے آخر تک کام کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ملبہ ہٹانے والے ٹھیکیدار کو بھی ہدایت کہ روڈ پر جو اضافی ملبہ ہے اس کو اٹھا ئیں۔ تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے بعد ڈی جی جی ڈی اے نے مین ائرپورٹ روڈ اور کشروٹ ایریا میں جاری سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے کام کے سائٹس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے تمام متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ آنے والے پیر – منگل تک کشروٹ اور مجینی محلے میں مزید 10 ۔ 12 سائٹوں پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ پروجیکٹ کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے۔