
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا حسین آباد کالونی میں جاری سیوریج سسٹم کے کام کا معائنہ
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹرسینیٹری سیوریج سسٹم انجینئر شفقت علی کے ہمراہ حسین آباد کالونی کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری سیوریج سسٹم کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی جی GDA نے متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایات دی کہ کام کے میعار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سیوریج کی لائنوں کو دیئے گئے ایس او پی کے تحت بچھائی جائے اور پانی کے لائنوں سے بلکل الگ رکھا جائے۔