*ڈی جی جی ڈی اے اظہار اللّٰہ کا ترقیاتی سائٹس کا دورہ، معیار اور عوامی مفاد کو یقینی بنانے کی ہدایت

May 11, 2025
*ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کا سینیٹری سیوریج پرجیکٹ ایف سی روڈ ایریا جوٹیال کا دورہ
May 18, 2025
Show all

*ڈی جی جی ڈی اے اظہار اللّٰہ کا ترقیاتی سائٹس کا دورہ، معیار اور عوامی مفاد کو یقینی بنانے کی ہدایت*

گلگت: ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اظہار اللّٰہ نےپراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج پراجیکٹ انجینئر شفقت علی کے ساتھ المصطفیٰ اسٹریٹ، لالی محلہ امھیری سمیت متعدد ترقیاتی سائٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ کنٹریکٹرز کے نمائندے اور پی ایم یو کی ٹیکنیکل ٹیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں . دورے کا مقصد جاری ترقیاتی کاموں کے معیار، کام میں پیشرفت اور عملدرآمد سے پیدا ہونے والے مقامی کمیونٹی کے مسائل کا جائزہ لینا تھا. دورے کے دوران متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے. ڈائریکٹر جنرل اظہار اللّٰہ نے واضح ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور ساتھ ہی تباہ شدہ یوٹیلیٹی سہولیات کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو. ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مزید بتایا کہ ہر گلی یا علاقے میں ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد، تمام متاثرہ یوٹیلیٹیز کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور اس کی باقاعدہ تصدیق تمام اسٹیک ہولڈرز کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ کے ذریعے کی جائے. یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ جی ڈی اے شہریوں کی سہولت، شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر رہا، اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے.

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.