*ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کافیملی پارک سونیکوٹ فنل ایریا کا دورہ*

ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے اظہاراللہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس انجینئر مظہر سہیل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج انجینئر شفقت علی کے ہمراہ سونیکوٹ ائرپورٹ فنل ایریا میں بننے والا فیملی پارک کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس نے ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے کو پراجیکٹ کے فزیکل پراگریس کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈائریکٹرجنرل نے پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ میں کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ تاکہ لوگوں کے تفریح کے لئے ایک بہترین سہولت میسر ہو جائے۔