*ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلوپمنٹ اتھارٹی کا سیوریج پراجیکٹ کے مختلف سائٹس کا دورہ*

گلگت۔
ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پی ایم یو کے تکنیکی عملہ کے ہمراہ سیوریج سکیم کے مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کو متعلقہ ٹھیکیداروں نے سیوریج سکیم کے تحت جاری کام کے پیشرفت سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ سیوریج کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تاکہ عوام کو مزید تکلیف نہ سہنا پڑے۔