*گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گرین بلٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹوریسٹ پوائنٹس پر انفارمیشن بورڈز لگانے کا فیصلہ۔

*پریس ریلیز* *29 اپریل 2025*
April 30, 2025
*ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلوپمنٹ اتھارٹی کا سیوریج پراجیکٹ کے مختلف سائٹس کا دورہ*
May 1, 2025
Show all

*گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گرین بلٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹوریسٹ پوائنٹس پر انفارمیشن بورڈز لگانے کا فیصلہ۔*
*روڈ ایکسیڈنٹس کی روک تھام کیلئے سپیڈ بریکرز بھی نصب کیئے جائنگے ۔*

*گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنے اے او آر میں آنے والے تمام علاقوں کی تزئین و آرائش کیلئے پر عزم ہے۔اظہاراللہ*

گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کی سر براہی میں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں کی تزئین و آرائش میں اضافے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں جی ڈی اے کی ٹیم نے تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری منصوبوں اور اگلے کچھ دنوں میں شروع ہونے والے منصوبوں، جن میں مختلف مقامات پر گرین بلٹ بنانا، انفارمیشن بورڈز کی تنصیب، چوک چوراہوں کی تزئین وآرائش، باب نلتر کی تعمیر، ڈسٹ بن کی تنصیب اور سپیڈ بریکرز کی تنصیب وغیرہ شامل ہیں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقعے پر ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں میں کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں کی تزئین و آرائش میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو معلومات کی فراہمی اور آئے روز ہونے والے حادثات کی روک تھام بھی یقینی ہو جائےگی۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.