ڈی جی، جی ڈی اے کو اے ڈی پی سکیمز پر تفصیلی بریفنگ، ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار*

*پریس ریلیز* *23اپریل 2025* *اظہار اللہ نے بطور نئے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا* *سابق ڈی جی نے نئے سربراہ کو خوشآمدید کی
April 23, 2025
اہم اجلاس، ڈی جی جی ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ* *پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ٹائم لائن، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی،جی ڈی اے*
April 28, 2025
Show all

*

*چیف انجینئر جی ڈی اے، کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیمز پر مکمل بریفنگ، منصوبوں میں معیار اور رفتار یقینی بنانے کی ہدایت*

*ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح، عوامی مفاد کے کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔اظہار اللہ*

گلگت۔
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے دفتر میں آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے، اظہار اللہ کو انجینئرنگ سیکشن کی جانب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی سکیمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف انجینئر جی ڈی اے، عارف حسین نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے جی ڈی اے کی انجینئرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیمز کا بروقت اور معیاری تکمیل شہری سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ جات میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ترقیاتی ثمرات میسر آسکیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے بعض منصوبوں پر مزید تیزی سے کام کرنے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے اپنی بھرپور لگن اور تعاون کے ساتھ منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.