
*پریس ریلیز*
*23اپریل 2025*
*اظہار اللہ نے بطور نئے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا*
*سابق ڈی جی نے نئے سربراہ کو خوشآمدید کیا اور جی ڈی اے کے تحت چلنے والے منصوبوں کے بارے میں اگاہ کیا۔*
*گلگت کو ماڈل شہر بنانے کا عزم؛ نئے ڈی جی کا وژن اور ترجیحات واضح*
*شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور درست منصوبہ بندی اور جی ڈی اے کے تحت چلنے والے منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین ترجیحات ہوں گی۔اظہار اللہ*
گلگت۔
نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ادارے کے سابق ڈی جی عباس علی خان نے انہیں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبوں، چیلنجز اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔چارج سنبھالنے کے بعد، نئے ڈی جی اظہار اللہ نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور افسران و عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور عوامی توقعات پہ اترنے کے لئے اپنی لگن اور عزم کا اظہار
کیا
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل، اظہار اللہ نے کہا کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک اہم ادارہ ہے جو گلگت شہر کی ترقی، اور شہر میں عوام کو بہتر سہولیات دینے میں اہم کردار رکھتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کے گلگت شہر کو ایک ماڈل شہر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔