#Gilgit today

Tender Notice
April 19, 2024
Today’s news
May 30, 2024
Show all

گلگت۔

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی منصوبے کے تحت ،نگرل،ذوالفقار آباد،سونی کوٹ،کنوداس و دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عارف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی انجینئر شفقت حسین و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل کو پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کی اہمیت کو مدونظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ ٹیم کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ پلان کے مطابق اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اور کام کے دوران پانی کی لائینں جو کٹ جاتی ہیں ان کو فوری طور پر بحال کیاجائے اور ملبے کو ہٹاکر لوگوں کی آمد و رفت میں جو رکاوٹیں ہیں ان کو فوری طور پر ختم کریں۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور دوران کام عوام الناس کو کسی کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے مد نظر متعلقہ ٹھیکیداروں کے لائسنس منسوخ کئیے جائیں گے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ یہ میگا منصوبہ گلگت شہر کے لوگوں کو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے لئیے ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے اس لیئے میں خود روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کروں گا۔

GDA
GDA

1 Comment

  1. GDA says:

    great work

Leave a Reply

Your email address will not be published.