ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ کی زیرِ صدارت جٹیال مین روڈ اور جٹیال کے مختلف اسٹریٹس میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس

پریس ریلیز ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم، پی ایم یو اور متعلقہ ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ریاض روڈ اور نواز شریف کالونی کا تفصیلی دورہ کیا۔
February 5, 2026
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کے زیر صدارت مالی سال 2024-25 کے آڈٹ کے حوالے سے اجلاس ہو رہا ہے.
February 13, 2026
Show all

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ کی زیرِ صدارت جٹیال مین روڈ اور جٹیال کے مختلف اسٹریٹس میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ ٹھیکیدار، ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے، پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج کے نمائندے، ایس پی ٹریفک کے نمائندے، پراجیکٹ مینجمنٹ

کنسلٹنٹ اور این ایل سی کے نمائندگان نے شرکت کی. اجلاس کے دوران منصوبے کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اس کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے دوران صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، عوام کی آمد و رفت میں درپیش مشکلات کو کم سے کم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا. مزید برآں، منصوبے سے متعلق انتظامی اور تکنیکی پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا. ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اظہار اللہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عوامی سہولت اور حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے، باہمی رابطہ مؤثر رکھا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے.

#GDA

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.