پریس ریلیز ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم، پی ایم یو اور متعلقہ ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ریاض روڈ اور نواز شریف کالونی کا تفصیلی دورہ کیا۔

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کیش لیس اکانومی سے متعلق تمام کام مکمل ہوگیا
February 3, 2026
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ کی زیرِ صدارت جٹیال مین روڈ اور جٹیال کے مختلف اسٹریٹس میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس
February 9, 2026
Show all

پریس ریلیز


ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم، پی ایم یو اور متعلقہ ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ریاض روڈ اور نواز شریف کالونی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص سینیٹری سیوریج سسٹم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور عوام کو درپیش مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر ٹیکنیکل ٹیم نے منصوبے کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اظہار اللہ نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری اور دیرپا حل کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عوامی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ شہر کی بہتری اور بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوطی کے لیے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.