ڈی جی جی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر جی ڈی اے، اے ڈی آپریشنز، متعلقہ ٹھیکدار اور ٹیکنیکل عملے کے ہمراہ نومل واٹر پارک اور باب نلتر کا دورہ۔

گلگت(۔پ ر) ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے کمشنر گلگت , پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج، پی ایم یو اسٹاف اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ گلگت شہر میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا
January 22, 2026
گلگت: گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج شفقت حسین اور پی ایم یو کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ امپھری سیداں محلہ اور تھوپچار کا تفصیلی دورہ کیا
January 30, 2026
Show all

ڈی جی جی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر جی ڈی اے، اے ڈی آپریشنز، متعلقہ ٹھیکدار اور ٹیکنیکل عملے کے ہمراہ نومل واٹر پارک اور باب نلتر کا دورہ۔


گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے شاہراہ نلتر پہ زیر تعمیر بابِ نلتر سائیٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر مظہر سہیل، اے ڈی آپریشنز ، ٹیکنیکل سٹاف اور متعلقہ ٹھیکدار بھی موقعے پہ موجود تھے ۔ اس دوران ڈائریکٹرجنرل نے کام کے معیار اور مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اور متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ کام کے میعار کے ساتھ بروقت تکمیل کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ نلتر ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور یہاں بنیادی انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری سے سیاحت کے فروغ میں نمایاں مدد ملے گی۔ باب نلتر کے ڈیزائین میں علاقائی طرز تعمیر کا ٹچ دیا گیا ہے تاکہ روایتی طرز تعمیر کو پروموٹ کیا جا سکے۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نلتر میں بہتر صفائی کیلئے بیس سے زیادہ ڈسٹ بنز اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئےروڈ سائن بورڈز نصب کئے ہیں ۔ جی ڈی اے مستقبل میں بھی ایسے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
اسکے علاوہ مسقبل میں بننے والے نومل پارک کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا اور سائیٹ سلیکشن کا جائزہ لیا ۔
#gda

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.