پریس ریلیز گلگت

پریس ریلیز
January 21, 2026
*ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ رات 11 بجے سیوریج پراجیکٹ کے مختلف ورکنگ سائٹس کا اچانک دورہ
January 21, 2026
Show all

پریس ریلیز
گلگت:
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اور سینیٹری سیوریج منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران خومر چوک، ریاض روڈ، خومر چوک تا اے پی ایس روڈ، اے پی ایس تا ہیلی پیڈ روڈ، ہیلی پیڈ تا سدپارہ چوک روڈ، سدپارہ چوک تا ہیلی چوک، سدپارہ چوک تا ذوالفقار آباد مین روڈ، جٹیال نیشنل بینک تا بابِ گلگت روڈ اور بابِ گلگت تا خومر چوک بذریعہ دیامر کالونی روڈ کا جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے جاری ترقیاتی اور سیوریج کے کاموں کی مجموعی پیش رفت، رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بعض مقامات پر تعمیراتی کام کے نتیجے میں جمع ہونے والے اضافی ملبے اور کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تمام سرپلس مٹیریل ہر صورت کل تک مکمل طور پر صاف کیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ سینیٹری سیوریج کے کام میں مزید تیزی لائی جائے اور عوام کو درپیش مشکلات میں فوری کمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجود مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور تمام ترقیاتی سرگرمیاں طے شدہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کی جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور پائیدار سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.