گلگت
نیشنل بینک آف پاکستان اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین کیش لیس اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ معاہدے کے تحت تمام مالیاتی لین دین اب مکمل طور پر آن لائن انجام دیا جائے گا۔اس اقدام سے ٹرانزیکشنز نہ صرف بروقت اور شفاف ہوں گی بلکہ نظام کو پیپر لیس بنانے میں بھی مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں ماحول
دوست سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
