ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کے زیر صدارت بسین زیرو پوائنٹ سے شہید سیف الرحمان ہسپتال تک مین روڈ پر سینیٹری، سیوریج کا کام شروع کرنے کے حوالےسے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ ہوئی

*ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ سے سونی کوٹ کھاری کا وفد کرنل (ر) عبیداللہ بیگ سابقہ سینئر وزیر گلگت بلتستان کی سربراہی میں بزنس حب اور سونی کوٹ کھاری میں پلینڈ ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے ملاقات کر رہا ہے*
November 26, 2025
Show all

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کے زیر صدارت بسین زیرو پوائنٹ سے شہید سیف الرحمان ہسپتال تک مین روڈ پر سینیٹری، سیوریج کا کام شروع کرنے کے حوالےسے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ ہوئی ۔

میٹنگ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج ، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر ڈیویژن گکگت، ایس پی ٹریفک گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، کنسلٹنٹ کا نمائندہ اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں متعلقہ روڈ پر کام شروع کرنے سے پہلے الٹرنیٹ روٹ۔ ٹریفک کا منیجمنٹ اوردیگر ماڈلٹیز کے حوالے سے تفصیلاً گفت شنید ہوئی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ روڈ پر کام تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کلوزکواڈینیشن میں کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے مسائل کم سے کم ہوں کام ایک پراپر پلاننگ کے تحت کم سے کم وقت میں مکمل ہو۔ ڈائریکٹر جنرل نے کنٹریکٹرز کو ہدایت دی کہ درکار ریسورسز کو بروقت اویل ایبل کروایا جائے تاکہ اس اہم شاہراہ پر کام جلد از جلد ممکن ہو۔ میٹنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کلوزکواڈینیشن میں رہتے ہوئے سیوریج کے کام کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.