ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری، سیوریج پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت علی اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے ہمرا پراجیکٹ کے مختلیف سائٹس کا دورہ کیا

۔ دورے کے دوران پبلک سکول اینڈ کالج کے ساتھ لنک روڈ میں میٹلنگ کے کام کاجائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو لیولنگ میں بہتری لانے کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے ایف سی این اے روڈ، ریاض روڈ، کھر روڈ اور کرسچن کالونی میں جاری سیوریج کے کام کا معائنہ کیا اور کام کو پانچ ورکنگ دنوں کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے نپورہ میں کام کا معائنہ کیا اور کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔