پریس ریلیز *ڈی جی جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ

پریس ریلیز گلگت : ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے چیف انجینئر جی ڈی اے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے ہمراہ سونی کوٹ بالا, کنوداس اور خومر گشوٹ کے مختلف علاقوں میں جاری سینیٹری سیوریج سسٹم کے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا.
October 1, 2025
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ سے برماس گلگت کا نمائندہ وفد برماس میں فیملی پارک بنوانے کے حوالے سے ملاقات کر رہا ہے
October 28, 2025
Show all

پریس ریلیز

*ڈی جی جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ*

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ گلگت سٹی کے ہمراہ جوٹیال اور نوید شہید روڈ گلگت میں سیوریج پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے میٹلنگ کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سڑکوں کی بحالی کے کام میں سست رفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو بحالی کے کام کو تیز کرنے اور جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیوریج پراجیکٹ کے مختلف سائٹس کا روزانہ کی بنیاد پے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ سیوریج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.