پریس ریلیز تاریخ: 30 جولائی 2025 *ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کنوداس کے مختلف سائٹس کا دورہ* *سست رفتاری پر ڈی جی کااظہار برہمی، پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ہدایت*

پریس ریلیز *ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ*
July 25, 2025
پریس ریلیز *ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ* *سست رفتاری پر برہم، مقررہ ٹائم لائنز میں تکمیل کی ہدایت*
August 6, 2025
Show all

پریس ریلیز
تاریخ: 30 جولائی 2025

*ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کنوداس کے مختلف سائٹس کا دورہ*
*سست رفتاری پر ڈی جی کااظہار برہمی، پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ہدایت*

گلگت: آج مورخہ 30 جولائی 2025 کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ نے ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے عارف حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ شفقت علی کے ہمراہ پراجیکٹ پیکج lll کے تحت کنوداس میں جاری ترقیاتی کام کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ ٹھیکیدار بھی موجود تھا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے منصوبے میں سست رفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ رفتار سے 5 اگست 2025 کی مقررہ ڈیڈ لائن تک کام مکمل کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار میں فوری بہتری لاتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر تمام کام مکمل کرے۔
ڈی جی جی ڈی اے نے مین ہولز کی درستگی کو یقینی بنانے، موجودہ مرکزی سڑک پر میٹلنگ کا کام مکمل کرنے اور اندرونی گلیوں کے کام کو بھی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.