وائس چانسلرجامعہ قراقرم سے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملاقات، کنوداس سے جامعہ قراقرم تک پینے کے صاف پانی کے منصوبہ پر تبادلہ خیال۔

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اظہار اللہ نے اہم ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں کنوداس سے جامعہ قراقرم تک پینے کے صاف پانی کے منصوبہ سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر پیشرفت اور اس کے نفاذ کے حوالے سے غور کیا۔ یہ منصوبہ خطے کے رہائشیوں کے لیے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وائس چانسلر جامعہ قراقرم پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی کمیونٹی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔اس موقع پر دونوں اداروں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ یہ ملاقات خطے میں پائیدار ترقی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔
جاری کردہ۔
شعبہ تعلقات عامہ،کے آئی یو گلگت بلتستان۔
تاریخ:21 جولائی 2025۔