گلگت سٹی سینیٹری سیوریج سسٹم کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس،منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور*

پریس ریلیز صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت گلگت بلتستان کا بڑا قدم کارگاہ سے گلگت شہر کیلئے نئی واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری
June 28, 2025
*پریس ریلیز* *12 جولائی 2025* *ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ پیکج III کونوداس کا دورہ*
July 14, 2025
Show all

*گلگت سٹی سینیٹری سیوریج سسٹم کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس،منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور*

*گلگت سینیٹری سیوریج منصوبے میں تیزی، کوالٹی پر

سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت*

گلگت
گلگت سٹی سینیٹری سیوریج سسٹم کے حوالے سے کوآرڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈیویلپمنٹ) گلگت بلتستان،سید عبدالوحید شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)، اظہار اللہ نے منصوبے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران منصوبے میں قابل ذکر پیشرفت دیکھی گئی ہے، جب کہ آئندہ ایک سے دو ماہ کے دوران منصوبے کی رفتار اور معیار میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ڈی جی، جی ڈی اے نے افرادی قوت، تکنیکی پہلوؤں اور منصوبے کے مختلف مراحل پر جاری کام کی تفصیلات بھی اجلاس کے شرکاء کے سامنے پیش کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ نے ہدایت کی کہ کام کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ نے مزید یدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کی نگرانی میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ کام کا معیار کسی بھی صورت متاثر نہ ہو ۔ اور تعمیراتی معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی مفاد سے جڑا ہوا ہے، اور اس کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو درپیش سینیٹری مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ اور مؤثر نگرانی کے ذریعے منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
##

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.