*سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت شہر سے متعلق اہم اجلاس، ڈی جی جی ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ* *منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی،جی ڈی اے*

پریس ریلیز
June 1, 2025
پریس ریلیز گلگت، 4 جون 2025
June 4, 2025
Show all

*سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت شہر سے متعلق اہم اجلاس، ڈی جی جی ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ*
*منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی،جی ڈی اے*

گلگت
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کو گلگت شہر میں جاری سینیٹری سیوریج سسٹم کے منصوبے سے متعلق ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے عارف حسین، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے ساجدولی، متعلقہ ٹھیکیداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے تمام متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہوگی اور عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے۔ڈی جی جی ڈی اے نے منصوبے کی ہر سطح پر مؤثر نگرانی کو ضروری قرار دیا۔ ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے مزید یدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پے نگرانی کی جائے گی۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.