پریس ریلیز
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کو سیوریج سسٹم کی پیش رفت پر بریفنگ

گلگت (پریس ریلیز) – ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کو آج سیوریج منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی . پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی نے منصوبے کے مختلف مراحل، موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا. بریفنگ کے دوران ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے اظہار اللہ نے سلو پراگریس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے رفتار میں تیزی لائی جائے۔ تاکہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔
***