*ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گلگت سٹی کا دورہ*

*ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کا سینیٹری سیوریج پرجیکٹ ایف سی روڈ ایریا جوٹیال کا دورہ
May 18, 2025
پریس ریلیز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور گریوٹی مین, سینیٹری سیوریج پروجیکٹ گلگت کا دورہ۔
May 19, 2025
Show all

*ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گلگت سٹی کا دورہ*

گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) اظہار اللہ نے گلگت شہر میں قائم جدید ٹریٹمنٹ پلانٹ سینیٹری سیوریج سسٹم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے انجینئر عارف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ انجینئر مظہرسہیل اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کے حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران متعلقہ ماہرین کی جانب سے ڈی جی کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں، تکنیکی تفصیلات اور مستقبل کی افادیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ گلگت شہر کی ماحولیاتی بہتری، صفائی اور شہری صحت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔یاد رہے کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ اپنی تکمیل کو پہنچ ہو چکا ہے اور جلد ہی اسے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے کی بدولت گلگت شہر میں نکاسیٔ کے دیرپا حل ممکن ہوگا، اور صاف ستھرا ماحول شہریوں کو میسر آ سکے گا۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.