*ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کا سینیٹری سیوریج پرجیکٹ ایف سی روڈ ایریا جوٹیال کا دورہ*

گلگت: ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے اظہاراللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج انجینئر شفقت علی اور متعلقہ ٹھیکیدارکے ہمراہ سینیٹری سیوریج پراجیکٹ ایف سی روڈ ایریا جوٹیال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی جی، جی ڈی اے نے ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹ عملہ کو ہدایت کی کہ معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام الناس کو غیر ضروری تکالیف سے بچایا جا سکے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔
ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے سائٹس پر سیوریج پائپ کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پائپ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ آئندہ سٹاک میں پراجیکٹ میں درکار تمام آئٹمز کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔ ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے متعلقہ ٹھیکیدار کی طرف سے ناقص پلاننگ کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی گلی پے کام شروع کرنے سے پہلے سوشل مبلائزیشن ٹیمز کے ذریعے اس گلی کے لوگوں کو کم از کم دو دن پہلے شروع ہونے والے کام سے متعلق آگاہ کریں اور جتنے وقت میں مذکورہ کام کی تکمیل ہوگی اس کےبارے میں لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ متعلقہ سٹریٹ کے لوگوں کو پہلے سے معلوم ہو کہ اتنے دنوں میں کام کی تکمیل ہو گی۔