*پریس ریلیز*
*29 اپریل 2025*

*ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ پیکج III (کونوداس ایریا نگر کالونی) کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر زور*
گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) اظہار اللہ نے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ پیکج III، واقع کونوداس ایریا اور نگر کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرشفقت علی، اسسٹنٹ انجینئر PMU اور پراجیکٹ منیجر کنٹریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈائریکٹرجنرل، جی ڈی اے کو ان سائٹس پر جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اور کام کے دوران آنے والے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے سیوریج منصوبے کو میعاری کام کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور جاری کام کے دوران سیوریج کا پانی آنے سے کام کرنے میں جو مشکلات آرہی تھی ان کا نو ٹس لیا۔ اور ان کا سدباب کرنے کے لیے متعلقہ ٹھیکیدار کو ٹائم لائن کے ساتھ احکامات جاری کئے ۔