گلگت۔
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ماسٹرپلان گلگت سٹی و نلتر 2040 کی ریویو/اپڈیٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان اور انجینئر عارف حسین ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے نے ماسٹرپلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ماسٹرپلان گلگت شہر و نلتر 2040 جو کہ کیبنٹ سے منظور شدہ ہے،
اس منصوبے کے ریویو اور اپڈیٹ کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگے گئے تاکہ ماسٹر پلان کو ریویو/اپڈیٹ کیا جائے۔ ماسٹر پلان کو ہر پانچ سال بعد ریویو کیا جاتا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز نےجو تجاویز دی ہیں ان کو اپڈیٹ ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے گا۔ ماسٹر پلان کو جدید جی آئی ایس کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا اور اس کا پراپر ڈیٹابیس جی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ اور اس کو لینڈ ریفارمز ایکٹ جو حال ہی میں کیبنٹ نے منظور کیا ہے کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جدید خطوط پر اربن ایریا کی پلاننگ ماسٹر پلان کا مین حصہ ہوگا شہر کو پراپر پلان کیا جائے گا اور سپارکو کے تعاون سےجدید امیجری اور جی آئی ایس سوفٹ ویرز بنائے جائنگے۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے جو تجاویز آئنگی ان کو ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جائے گا۔اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، ڈپٹی سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو عنایت اللہ اور سینئر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر SUPARCO، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آرڈی، فارسٹ ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ، منرلز ڈپارٹمنٹ سے اوصاف اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔