گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، *پریس ریلیز

گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے پہلے فیز میں سکارکوئی کو واٹر سپلائی کی کنکشنز مہیا کرنے کے احکامات جاری کردئے۔
July 29, 2024
گلگت(پ ر)گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن ساجد ولی کی طرف سے جاری پریس رلیز
August 15, 2024
Show all

*گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی،
*پریس ریلیز۔
*سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کی ورک پلان کے حوالے سے اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی سربراہی میں منعقد ہوا*
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی کے زیر صدارت سنیٹیری سیوریج سسٹم گلگت شہر کے منصوبے کے حوالے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ عارف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر شفقت حسین، پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹ، این ایل سی کے نمائندگان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کو منصوبے کے حوالے سے پراجیکٹ کی ٹیم نے بریفنگ دی۔اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے پراجیکٹ ٹیم کو ورک پلان کے مطابق منظم طریقے سے کام کرنے کی ہدایت کی اورعوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو منظم طریقے سے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور آئندہ آ نے والی کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ سے پہلے تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کام میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی۔
##

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.