
گلگت۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی 10 ویں اتھارٹی میٹنگ میں مختلف ایڈمنسٹریٹیو و فائننشل معاملات کی اپروول دی گئی۔ گلگت شہر کے سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم، انٹیگریٹڈ واٹر سپلائی سسٹم سکار کوئ، کنوداس، نگر کالونی، کے ائی یو اور ماسٹر پلان، سمیت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے گلگت شہر کے مختلف منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سیوریج سسٹم کے تعمیراتی کام کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور دوران کام عوام الناس کو کسی کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔پلان اور معیار کے مطابق اس اہم منصوبے کو عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے گلگت اور نلتر ماسٹر پلان پر فوری عملدرآمد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ ماسٹر پلان کی ایمپلمینٹیش ہو سکے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے گلگت شہر، سکارکوئی، کنوداس، نگر کالونی اور کے آئی یو کے لیے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور جی ڈی اے ملکر ہیومن ریسورس کے مسئلے کو حل کر کے جلد ازجلد بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کی اہمیت اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ وہ پلان اور معیار کے مطابق اس اہم منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی روز اول سے کوشش ہے کہ گلگت شہر کی خوبصورتی کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے بہترین لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ عوام الناس کی معیار زندگی میں بہتری سمیت شہر کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہوسکے۔
اس موقع پر چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ و رکن اسمبلی فتح اللہ خان، ممبران اسمبلی امجد ایڈووکیٹ، سید سہیل عباس،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد،سیکریٹری فنانس عزیز احمد جمالی، سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی رحیم گل،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،و دیگر آفسران موجود تھے۔
