گلگت۔
ڈائریکٹر ایڈمن فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کے ہدایت پر بسین فیملی پارک کو سیل کردیا گیا۔ لیزی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پارک کی خستہ حالی، شہریوں کو بیٹھنے کے لئے لگائے گئے بنچوں سمیت پارک میں لگائی گئی چیزیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے تھے ۔ اس لیے ڈی جی جی ڈی اے کے حکم پر پارک کو دوبارہ مکمل مرمت ہونے تک سیل کردیا گیا ہے. پارک کو جلد از جلد مرمت کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
