گلگت۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کا عوامی شکایت پر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کے مختلف حصوں کا دورہ۔

گلگت
July 3, 2024
گلگت۔ ڈائریکٹر ایڈمن فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی طرف سے جاری پریس ریلیز
July 12, 2024
Show all


گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کا عوامی شکایت پر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کے مختلف حصوں کا دورہ۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن جی ڈی اے ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے عوام کی شکایت پر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی منصوبے کے تحت ذوالفقار آباد، سونی کوٹ، و دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عارف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی انجینئر شفقت حسین و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کی اہمیت اور عوامی شکایات کو مدونظر رکھتے ہوئے کام کا جائزہ لیا، اس دوران 12 مین ہولز میں کام میعار کے مطابق نہیں تھا اور ناقص تھا،ان کو اسی وقت ڈسمنٹل کروادیا اور اگلے 2 دنوں میں دربارہ میعار کے مطابق تعمیر کرنےکا حکم دیا اور متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے پراجیکٹ کی ٹیم کو سختی سے ہدایات دی کہ پلان کے مطابق اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اور کام کے دوران پانی کی لائینں جو کٹ جاتی ہیں ان کو فوری طور پر بحال کیاجائے اور ملبے کو ہٹاکر لوگوں کی آمدورفت میں جو رکاوٹیں ہیں ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپلین سیل بنایا گیا ہے جو روازنہ کی بنیاد پر لوگوں کی شکایات کا جائزہ لے گی اوراس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور دوران کام عوام الناس کو کسی قسم کی کوئی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔ڈی جی صاحب نے مزید کہا کہ عوامی شکایات آنے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیداروں کے لائسنس منسوخ کئیے جائیں گے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ یہ میگا منصوبہ گلگت شہر کے لوگوں کو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے لئیے ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے اس لیئے میں خود روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کروں گا۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.