گلگت

گلگت Today#
July 2, 2024
گلگت۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کا عوامی شکایت پر سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کے مختلف حصوں کا دورہ۔
July 10, 2024
Show all


گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے ریور ویو روڈ چنار باغ میں جی ڈی اے کی لیز شدہ زمین پر بنائے گئے ہوٹل “سرائے گلگت جی ڈی اے” کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افتتاح
کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے کہا کہ جی ڈی اے نے گلگت شہر کے سنگم میں عوام الناس کیلئے ایک منفرد قسم کا ہوٹل ڈیزائن کیا ہے،جس سے شہریوں اور سیاحوں کو تفریح کا ایک بہترین موقع ملےگا۔انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کے اس ہوٹل کو ڈیزائن کرنے میں ہماری ٹیم کا اہم کردار ہے،ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ہے،جس سے سیاحت کو بھی بھر پور فروغ ملے گا۔
دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہوٹل “سرائے گلگت جی ڈی اے” آمد پر بچوں نے گلدستہ پیش کرکے ان کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساجد والی، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ عزیز الرحیم و دیگر آفیسرز بھی ہمراہ تھے۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.