*گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی*

Summer fest 2024
June 15, 2024
گلگت Today#
July 2, 2024
Show all

*پریس ریلیز*
*26 جون،2024*

گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کا جنکشن پوائنٹ (تین عظیم پہاڑوں) کا دورہ۔
جنکشن پوائنٹ کی صفائی ، مرمتی کام اور لائٹنگ کی جلد از جلد بحالی کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے جنکشن پوائنٹ تین عظیم پہاڑوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈ ڈیویلپمنٹ جی ڈی اے عزیزالرحیم، اے سی جگلوٹ، اے ڈی، جی ڈی اے و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ٹھیکدار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جنکشن پوائنٹ کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر مرمتی کام اور لائٹنگ کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنائی جائے۔اپنے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے گلگت شہر کی تعمیر و ترقی میں ہمہ وقت کوشاں ہے اور شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جا رہی ہے۔صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ تمام دستیاب وسائل کا استعمال کررہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ صفائی کے معاملے میں محکمے کے ساتھ تعاون کریں اور سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے سے اجتناب برتیں۔اور محکمے کی جانب سے لگائے گئے ڈسٹ بن میں کچرا پھینکیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر بیماریوں کی وجہ گندگی ہے، عوام صفائی کو شعار بنا کر معاشرے کو صحت مند رکھنے میں محکمے کے ساتھ مثالی تعاون جاری رکھیں۔

GDA
GDA

Leave a Reply

Your email address will not be published.